۳ آبان ۱۴۰۳ |۲۰ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 24, 2024
حجت الاسلام اشفاق وحیدی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی نے کہا: دینا میں جتنی بے چینی اور مشکلات ہیں عوام کا دین اور اسلام و قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی نے ایک مقامی صحافی سے بین المذاہب امور پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: تمام مذاہب عوام کو آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے اور مذہب سے جڑے رہ کر معاشرے میں محبت اور پیار کا پیغام دیتا ہے۔

انہوں نے کہا: اسلام واحد مذہب ہے جو معاشرے میں بہترین انسان سازی کرتا ہے ۔ مذہب شناسی ہر انسان کے لیے ضروری کیونکہ تمام حقوق انسانی دین میں پوشیدہ ہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: عالمی حالات جن مشکلات کا شکار ہیں اس میں دہشتگردی، فرقہ واریت سر فہرست ہے، تمام مذہبی و سیاسی رہنماؤں کو ان مشکلات کے خاتمے کے لیے عملی جدوجہد کرنی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: صحافیوں، ایڈیٹروں کا دنیا میں ایک اہم رول ہے اور ان کی انتہائی اہم ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ظالم اور مظلوم کی دنیا میں صحیح تصویر پیش کریں تاکہ مظلوم کی دادرسی کی جائے اور ظالم کے خلاف دنیا میں آواز بلند ہو۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے غزہ، فلسطین و لبنان و شام میں بےگناہ معصوم لوگوں کو جس بے دردی کے ساتھ شہید کیا جا رہا ہے عالمی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس ظلم کو روکنے کے لیے آواز بلند کریں تاکہ خطے میں امن امان بحال ہو سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .